بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کوئٹہ: اسپتال میں اسٹریچر نہ ملا، خاتون ضعیف والدہ کو چادر پر بٹھا کر گھسیٹتی رہی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : اسپتال میں باپردہ خاتون اپنی مریض والدہ کیلئے اسٹریچر نہ ملنے پر چادر پر بٹھا کر گھسیٹتی رہی، پنجاب حکومت نے ایکشن نہ لینے پر معاملے تحقیقات کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے اسپتال بولان میڈیکل سینٹر کوئٹہ میں انسانیت بھی شرما گئی، باپردہ خاتون مریض والدہ کو چادر پر لٹا کر گھسیٹی رہی، بوڑھی مریضہ کے لیے اسٹریچر ملا نہ ہی وہیل چیئر میسر تھی ۔

- Advertisement -

خاتون کو مریضہ کو گھسیٹتے دیکھ کر بھی کوئی مدد کو نہ آیا، واقعے کی میڈیا پر خبر نشر ہونے پر پنجاب حکومت کو ہوش آگیا، صوبائی حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپتال میں ڈیڑھ سو اسٹریچرز موجود ہیں، مریضہ کو سہولت کیوں نہیں دی گئی اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں