اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سات سال سے وطن واپس نہ آنے والے مزدوروں کو ائیر ٹکٹ پر سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم کی زیر صدارت مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں "مزدورکا احساس پروگرام” کے انعقاد کی منظوری دی گئی، پروگرام کی تقریب کل احساس پروگرام کے تحت منعقد ہو گی.
اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی زلفی بخاری، فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل چن شریک ہوئے.
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سات تک پاکستان نہ آ سکنے والے مزدوروں کو حکومت سبسڈی فراہم کرے گی.
معاشرے کے کمزور طبقوں، مزدوروں بشمول گھروں میں کام کرنے والے افراد کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے. اس موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی گئی.
اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں اقدامات کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے، ابتدا رجسٹریشن کے عمل سے کی جائے گئی، تاکہ تمام مزدوروں کا مکمل ریکارڈ میسر آسکے.
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر نظرثانی کی ہدایت کر دی
اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ احساس روگرام غربت میں کمی کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، کمزور طبقوں کے لئے 115 سماجی فلاحی پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں.
پروگرام کے تحت آئندہ ایک سال میں روایتی اور غیر روایتی شعبوں سے منسلک مزدوروں کی رجسٹریشن عمل میں لائی جائے گی.