ہیوسٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لے کر چین کا قرضہ اتارنے کا تاثرقطعی طورپرغلط ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی کیس میں کافی قانونی پیچیدگیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہےعافیہ صدیقی کیس میں کوئی صورت نکل آئے گی، شکیل آفریدی کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے کیس سے کوئی تعلق نہیں۔
ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ نیپ میں کالعدم تنظیموں کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، آئی ایم ایف سے قرض لے کر چین کا قرضہ اتارنے کا تاثرقطعی طورپرغلط ہے۔
پاکستان کا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے اہم قدم
یاد رہے کہ پاکستان کالعدم تنظیموں کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کام کر رہا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے اثاثہ جات سے متعلق بھی سخت اقدام کیے گئے ہیں۔
اسی باعث فنانشل ایکٹ ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔