اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

عالمی پولیس کی بڑی کارروائی، ڈارک نیٹ کا وال اسٹریٹ بند، تین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی میں بدنام زمانہ ڈارک نیٹ پر دنیا کا دوسرا بڑا جرائم پیشہ پلیٹ فارم بند کر دیا گیا، پولیس نے تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی پولیس کی مدد سے جرمن پولیس نے چائلڈ پورن کے لیے بد نام ڈارک نیٹ پر جرائم کے گڑھ ’وال اسٹریٹ مارکیٹ‘ کو بند کر دیا ہے، اور تین نوجوانوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

وال اسٹریٹ مارکیٹ ڈارک نیٹ پر چلائے جانے والا دنیا کا دوسرا بڑا جرائم پیشہ پلیٹ فارم سمجھا جاتا تھا۔

اس پلیٹ فارم پر چوری شدہ ڈیٹا، جعلی دستاویزات اور منشیات فروخت کی جا رہی تھیں، بین الاقوامی پولیس اس پلیٹ فارم کی ایک عرصے سے خفیہ طور پر چھان بین میں لگی ہوئی تھی جن کی مدد سے آخر کار تین ملزمان جرمنی میں‌پکڑ لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونے کا انکشاف

بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود اس پلیٹ فارم کے غیر قانونی صارفین کے رجسٹرڈ اکاؤنٹس کی تعداد دس لاکھ سے زائد تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی عمریں 22 سے 31 کے درمیان ہیں، وہ انڈر گراؤنڈ جاتے ہوئے گرفتار ہوئے، جب کہ پلیٹ فارم کے ذریعے پانچ ہزار سے زائد لوگ غیر قانونی فروخت میں ملوث تھے۔

ملزمان کی گرفتاری میں یورپی پولیس ایجنسی یوروپول، امریکا اور ہالینڈ کے سیکورٹی اداروں نے مدد کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان ڈارک نیٹ پر ہیروئن، کوکین، ایمفٹامینز کے علاوہ غیر قانونی ڈیٹا اور دستاویزات وغیرہ کی خرید و فروخت بٹ کوائن میں کر رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں