ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پاکستان کے جذبۂ خیر سگالی کا جواب، ماہی گیر کی لاش واپس کرنے میں بھارت کے حیلے بہانے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے جذبۂ خیر سگالی کے جواب میں بھی بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آیا، پاکستانی ماہی گیر کی لاش واپس کرنے میں حیلے بہانے کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی ماہی گیر محمد سہیل کی لاش واپس کرنے میں مختلف حیلے بہانے کیے جانے لگے ہیں۔

فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام گزشتہ 36 گھنٹے سے واہگہ بارڈر پر موجود ہیں، لیکن بھارت نے تا حال ماہی گیر کی نعش واپس نہیں کی۔

- Advertisement -

موصولہ اطلاعات کے مطابق واہگہ بارڈر پر ایف سی ایس، ایف آئی اے، ہوم ڈیپارٹمنٹ، جیل پولیس اور ریسکیو و دیگر حکام موجود ہیں۔

ادھر بھارت کے تا خیری حربوں کے باعث جاں بحق ماہی گیر کے اہلِ خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔

مزید تفصیل پڑھیں:  بھارتی جیل میں ایک اور ماہی گیر زندگی کی بازی ہار گیا

ماہی گیر محمد سہیل کی والدہ نے کہا ہے کہ بھارت نے بیٹا زندہ واپس نہیں دیا، اب اس کی لاش ہی واپس کر دے۔

واضح رہے کہ محمد سہیل کو مچھلی کے شکار پر جانے کے بعد 2 اکتوبر 2016 کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، جس پر بھارتی قید کے دوران بد ترین تشدد کیا گیا جس کے سبب وہ جاں بحق ہوا۔

فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے مطابق بھارتی جیلوں میں اب بھی 108 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں، بھارت کی جانب سے ایک ماہ میں پاکستان کو چوتھی لاش دی گئی ہے، دوسری پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت متعدد بھارتی ماہی گیر رہا کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں