اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
مراد سعید نے کہا کہ حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔
یاد رہے کہ یکم مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کا ایک تاریخی پروگرام ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ مدینہ کی اسلامی ریاست کی طرز پر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔