اشتہار

دبئی، پاکستانی شہری نے وطن واپس نہ جانے کی خاطر ساتھی مزدور کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری نے وطن واپس نہ جانے کی خاطر بھارتی مزدور کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پاکستانی مزدور چاہتا تھا کہ وہ وطن واپس نہ جائے بلکہ جیل چلا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق بھارتی شہری کی جان لینے والے 27 سالہ پاکستانی مزدور کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے مطابق اس کی نازیبا تصاویر دیکھ کر بڑے بھائی نے اسے قتل کی دھمکی دی تھی، اس نے امارات میں رہنے کی خاطر یہ حرکت کی۔

عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم نے بھارت سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھی ملازم کو ایک کپڑے کی مدد سے اس کا گلا گھونٹ کر ہلاک کیا۔

- Advertisement -

پولیس اہلکار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ واقعہ الحمر میں واقع ایک زیر تعمیر عمارت میں دوپہر کے وقت پیش آیا، پولیس کو اطلاع دی گئی کہ کچھ غیرملکی مزدوروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران زخمی ہونے والا ایک مزدور کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں: دبئی :‌ قتل کے الزام میں پاکستانی شہری کو قید کی سزا

بعدازاں پولیس کو دیگر مزدوروں نے بیان ریکارڈ کرایا کہ انہوں نے ملزم کو ایک کپڑے کی مدد سے ساتھی مزدور کا گلا گھونٹتے ہوئے دیکھا ہے۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس کا ساتھی ورکر سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، اس نے جب اسے سوتا ہوا دیکھا تو اسے قتل کرنے کا ارادہ بنالیا، ملزم سے پوچھا گیا کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی تو اس کا کہنا تھا کہ ایک ساتھی نے نازیبا حالت میں تصاویر بھائی کو ارسال کردی تھی اور بڑے بھائی نے وطن واپسی پر قتل کی دھمکی دی تھی۔

یہ واقعہ رواں سال 26 فروری کو پیش آیا جس کی رپورٹ الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی تھی کیس کی مزید سماعت 13 مئی کو کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں