اوٹاوا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت عالمی رہنماؤں نے امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد پیش کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ السلام و علیکم رمضان اسلام کی تعلیمات کا محور ہے، یہ مہینہ خدمت خلق، رواداری کا مہینہ ہے اور دوسروں کی ضروریات کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔
نیوزی لینڈ کی مساجد میں خودکش حملوں پر جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ مسلمانوں کے لیے نہایت تکلیف دہ رہے، مسلمانوں کو نفرت آمیز روئیے، اسلام فوبیا اور تشدد کا سامنا رہا ہے، ہم سب کو مل کر اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
Wishing a blessed and peaceful #Ramadan to Muslims in Canada and around the world. Ramadan Mubarak! https://t.co/cEetAcwbTx pic.twitter.com/FmOLCRctxY
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) May 5, 2019
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پوری دنیا بالخصوص امریکا کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کا نزول ہوا اور اس ماہ مسلمان روزوں کا اہتمام کرتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، برطانوی وزیراعظم تھریسامے، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔
Greetings on the start of the holy month of Ramzan. May this auspicious month further the spirit of harmony, happiness and brotherhood in our society.
— Chowkidar Narendra Modi (@narendramodi) May 6, 2019