اشتہار

’’حسن روحانی جوہری ڈیل سے علیحدگی کا اعلان کرسکتے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی صدر حسن روحانی جوہری ڈیل سے علیحدگی کا اعلان کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی جوہری ڈیل سے دست بردار ہونے کا عندیہ دے چکے ہیں، ایرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حسن روحانی یہ قدم جلد اٹھا سکتے ہیں۔

ايرانی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ سن 2015 ميں طے پانے والے معاہدے سے ایران جزوی طور پر عليحدگی اختيار کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

دریں اثنا یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر اس دن کا انتخاب کریں گے جس دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیل سے دست برداری کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری ڈیل سے دست بردار ہونے کا اعلان گذشتہ سال 8 مئی کو کیا تھا، ایرانی صدر بھی اسی تاریخ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر کے دفتر نے البتہ فی الحال اس کی تصديق نہيں کی، البتہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق ايران اب تک اس معاہدے کی پاسداری کرتا آيا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ یکم مئی کو ایران کے نائب وزیر خارجہ نے متنبہ کیا تھا کہ امریکی پابندیاں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کردیں گی۔

امریکی پابندیوں کے باعث جوہری ڈیل کو خطرہ ہے، نائب ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا تھا کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں عالمی قوتوں کے ساتھ سن 2015 میں طے شدہ جوہری ڈیل ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں