جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کااجلاس: وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ ملک کے موجودہ تعلیمی نظام پرتفصیلی بریفنگ اور پاور ڈویژن اورپٹرولیم کو 2 الگ وزارتیں بنانےکی منظوری بھی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ کابینہ کو ملک کے موجودہ تعلیمی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔

- Advertisement -

پاور ڈویژن اور پٹرولیم کو 2 الگ وزارتیں بنانے کی منظوری ، پاکستان اور برازیل میں تکنیکی تعاون کے معاہدے کی منظوری، سعودی عرب میں مزدوروں سے متعلق معاہدے کی منظوری اور وزارت اوورسیز اور سعودی وزارت کے درمیان معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

زراعت میں پاکستان آذربائیجان میں معاہدے کی منظوری ، بیوروآف امیگریشن میں تبادلوں وتقرریوں کی منظوری ، چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونزاتھارٹی کیلئے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میںکراچی کی کسٹم واینٹی اسمگلنگ عدالت میں جج میں تعیناتی کی منظوری اور اقبال اکیڈمی لاہورکی گورننگ باڈی کے خزانچی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں