ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزارتوں سے خصوصی فنڈ ختم، آئندہ بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا: مشیر اطلاعات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزارتوں سے خصوصی فنڈ ختم کردیے گئے ہیں۔ وزرا چائے پانی کا خرچ خود ادا کریں گے، آئندہ بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ عوام کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کے لیے ترجیحات طے کی گئیں۔

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ میں 16 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا، سحر و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ توانائی کے مسائل سے متعلق بھی کابینہ اجلاس میں گفتگو ہوئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر غور کیا گیا اور کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن اور وزارت کے ماتحت کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم میں ون ونڈو کے تحت کی جائے گی۔ 30 ہزار مدارس کو ریگولرائز کرنے پر وزیر تعلیم نے بریفنگ دی۔ مدارس کے بچوں کا حق ہے وہ جدید علوم سے روشناس ہوں۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں بلکہ منسلک کیے گئے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن صرف وزارت تعلیم کے تحت ہوگی۔ وزارت تعلیم مدارس کے کام میں رکاوٹ کے لیے نہیں سہولت کاری کرے گی۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں بلکہ منسلک کیے گئے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن صرف وزارت تعلیم کے تحت ہوگی۔ وزارت تعلیم مدارس کے کام میں رکاوٹ کے لیے نہیں سہولت کاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے مدارس کی رجسٹریشن کریں، مدارس کے طلبہ کو ان کا تعلیم کا جائز حق دینا چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں مدارس طلبہ کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں، مدارس میں غیر ملکی طلبہ وزارت خارجہ کے ذریعے آئیں گے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کی ووکیشنل ٹریننگ کی جائے گی۔ مدارس کے طلبہ کو قومی دھارے میں لانا مقصد ہے۔ یکساں نصاب کو قومی نصاب کے طور پر لاگو کرنا چاہتے ہیں۔ 30 ہزار مدارس ہمارا ہیومن ریسورس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارتوں میں چائے پانی بجٹ یعنی انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹس فنڈ ختم کردیا۔ چائے پانی اب وزرا کو اپنی جیب سے کرنا ہوگا۔ ایس ای سی پی کی سالانہ رپورٹ کی کابینہ میں منظوری دی گئی۔

فردوس عاشق نے مزید بتایا کہ 3 ماہ کے اندر تمام ڈویژنز اور وزارتوں میں آسامیاں پر کی جائیں گی۔ آئندہ کسی کو ایڈیشنل چارج نہیں دیا جائے گا۔ پاکستان اور آذر بائیجان میں زرعی شعبے میں معاہدے کی منظوری دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں