اشتہار

کیا امریکی صدر چور بن گئے؟ سونے کی دکان میں واردات کس نے کی؟ ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین: آسٹریلیا کے وسط میں واقع شاپنگ مال میں واقع سنار کی دکان میں رات گئے چوری کی واردات ہوئی جس کے نتیجے میں مالک کو لاکھوں کی مالیت کے زیورات سے محروم ہونا پڑا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برسبین میں واقع ستہاراپائن شاپنگ مال میں اتوار کی رات چوری کی واردات ہوئی جس میں چور نامور جیولرز کی دکان سے شیشے توڑ کر قمیتی زیورات اور نواردات لے اڑا۔

مالک نے اگلے روز پولیس کو واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا تو تفتیش کا آغاز ہوا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے جھوٹے دعووں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی

پولیس نے قریب میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات گئے امریکی صدر کی شکل والا شخص سنار کی دکان کے قریب آتا ہے اور ہتھوڑے کی مدد سے شیشہ توڑ کر واردات کے بعد فرار ہوجاتا ہے۔

واقعے کی جامع تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ چور امریکی صدر ٹرمپ کا ماسک لگا کر چوری کی واردات کرتا ہے۔ کوئین لینڈ پولیس کے مطابق چور نے واردات میں 20 سے زائد سونے کے سیٹ چرائے اور اُس نے فنگر پرنٹ سے بچنے کے لیے دستانے استعمال کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں