ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ہمیشہ چاہا کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امرا سے نکل آیا، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیشہ چاہا کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امرا سے نکل آیا، وہ بھائی جو ایئرپورٹ لینے نہ پہنچا آج چھوڑ کر لندن فرار ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو لوٹنے والے گاڈ فادر کی سیاست کی آخری رسومات جاری ہیں، گاڈ فادر کی سیاست کا جنازہ کوئی اور نہیں صاحب زادی نکال رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی سیاست جھوٹ، فراڈ، دھوکا دہی سے عبارت ہے، حضور یہ ہیں وہ ذرائع سے لے کر بیماری کے ڈرامے تک ہر تماشا فلاپ ہوا۔

مراد سعید نے کہا کہ میاں صاحب کی کرپشن آج پوری دنیا کے لیے نشان عبرت بن چکی ہے، بیماری کی آڑ میں ملک سے بھاگنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف رفو چکر ہوگئے: مراد سعید

وزیر مواصلات نے کہا کہ اب انہیں لاہور کی سڑکوں پر بے جان سرکس لگانے کا خیال آیا، قوم میاں صاحب کا بیانیہ مسترد کرکے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا کہ انہیں کرپشن اور کرپٹ کرداروں سے نفرت ہے، قوم چاہتی ہے ہر کرپٹ کردار کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ این آر او ملے گا نہ ہی کسی قسم کی ڈھیل ملے گی، قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں