تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

لاہور: نوازشریف کارکنان کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

لاہور: نواز شریف جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، جیل کے قریب لیگی کارکنوں نے ٹرین روک کرنعرے لگائے، جیل حکام  نےنواز شریف کو سرینڈر کرنے پر وصول کیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چھ ہفتے کی ضمانت پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔

اس موقع پر بیٹی مریم نواز، حمزہ شہباز و دیگر رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جیل انتظامیہ نے میاں نواز شریف کو دوبارہ سرینڈر کرنے پر وصول کیا۔

قبل ازیں جاتی امرا سے روانہ ہونے پر ن لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ تھی، کارکنان اپنے قائد کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور نعرے بلند کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

راستے میں بھی جگہ جگہ نواز شریف کے قافلے کا استقبال کیا گیا۔ ریلی رنگ روڈ سے ہوتی ہوئی فیروز پور روڈ پہنچی اور پھر وہاں سے کوٹ لکھپت جیل پر اختتام پذیر ہوئی۔

یاد رہے کہ جیل پہنچنے کا دیا گیا وقت ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل کا لاک اپ بند کردیا گیا تھا، اسسٹنٹ سپرنٹڈنٹ جیل جاتی امرا میں لیٹر دے کر چلےگئے تھے ۔ بعد ازاں محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو وصول کرنے کے لئے جیل حکام کو احکامات بھجوائے۔

خیال رہے کہ میاں نواز شریف نے مقررہ وقت میں خود کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا تھا، جس کے بعد جیل پولیس سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے لئے رائیونڈ پہنچی. جیل پولیس نواز شریف کے گھر سے باہر آنے کا انتظار کر تی رہی۔

Comments

- Advertisement -