ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اوول: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ) اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ لندن کی فضاﺅں پر سیاہ بادلوں کا راج ہے جس کے باعث میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کوسات وکٹوں سے شکست ہوئی۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج (بدھ ) اوول کھیلا جائےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لندن کا موسم سرد ہے، میچ کے دوران بارش کی مداخلت ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق ابھی تک ہونے والے باہمی ون ڈے مقابلوں میں میزبان کا پلڑا بھاری رہا، پاکستان ٹیم 82 میچز میں 31فتوحات حاصل کرپائی، 49 میں انگلینڈ کو فتح نصیب ہوئی۔

دو مقابلے بے نتیجہ رہے، انگلش سرزمین پر دونوں ٹیمیں 42 بار مقابل ہوئیں، گرین شرٹس 15 میں کامیاب ہوئے، 26 میں میزبان ٹیم نے برتری ثابت کردی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

دونوں ملکوں کے مابین آخری باہمی سیریز اگست، ستمبر 2016 میں کھیلی گئی، انگلینڈ نے ابتدائی تینوں میچز جیتے۔

واحد ٹی ٹوینٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان کو کارڈف میں کھیلے جانے والے آخری میچ میں کامیابی حاصل ہوئی، دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی 2017 کے سیمی فائنل میں ہوا، کارڈف میں ہی کھیلے جانے والے اس میچ میں گرین شرٹس نے 8وکٹ سے فتح پائی اور بعد ازاں بھارت کو بھی ہراکر ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں