اشتہار

ن لیگ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسپیکر کا رویہ درست نہیں، اپوزیشن کو بولنے کی اجازت نہیں دیتے.

انھوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب سے کہوں گا، آپ فوری استعفیٰ دے دیں، آج ہمارا احتجاج صرف ٹریلر تھا، رویے نہیں بدلے تو بہت کچھ ہوگا.

- Advertisement -

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم عوام اور ان کے حق کے لئے آئے ہیں، عزت تب ہی کریں گے، جب ہماری عزت کی جائے گی.

سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اسمبلی میں بات کرنے کاحق ہی نہیں دیا جاتا.

مزید پڑھیں: لگ رہا ہے آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا، بلاول بھٹو 

خیال رہے کہ آج اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر بھی آئی ایم ایف کی مرضی سی لگایا گیا۔

اس تقریر کے بعد مراد سعید نے دھواں دار تقریر کی، جس پر ایوان میں شدید احتجاج ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں