اشتہار

متحدہ عرب امارات میں مزدور دن کے بجائے رات میں ڈیوٹی کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے پیش نظر مزدوروں کی ڈیوٹی کے اوقات تبدیل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی تعمیراتی کمپنیوں نے مختلف تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے کارکنوں کو دن کے بجائے رات کے اوقات میں ڈیوٹی دینے کا موقع فراہم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روزہ دار مزدوروں کو دن کی مشقت سے بچانے کے لیے بعض دیگر کمپنیوں نے ڈیوٹی کے اوقات صبح پانچ بجے سے دن کے 11 بجے تک مقرر کردیے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی اور ابوظبی کے علاوہ امارات کے مختلف شہروں میں دن کے وقت شدید گرمی ہوتی ہے جس کے باعث کھلے آسمان تلے محنت مزدوری کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

ٹھیکیدار کمپنیوں کی جانب سے مزدوروں کو رمضان المبارک کے دوران رعایت دینے کی پیش کش کو وزارت انسانی وسائل نے سراہا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ روزہ دار مزدوروں کو دن کے وقت آرام کرنے کا موقع دینے سے کمپنیوں کی انسانیت نوازی ظاہر ہوتی ہے۔

وزارت انسانی ترقی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے رات کے وقت ڈیوٹی کا اعلان اختیاری ہے، مزدور اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والا عملہ اگر چاہے تو دن کے بجائے رات کے وقت ڈیوٹی دے سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں عام دنوں میں بھی شدید گرمی پڑتی ہے، جس کے باعث مزدوری اور محنت ومشقت والے پیشے سے وابستہ افراد کے لیے کام کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں