ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو ہاتھ میں لینے کیلئے کھیل کھیلا ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو اپنے ہاتھ میں لینے کیلئے کھیل کھیلاہے، اس کے چُنگل میں پھنسنے والوں پر دوبارہ اچھا وقت نہیں آتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پورا ملک آئی ایم ایف کے حوالے کرکے کہتے ہیں کہ اچھا وقت آنے والا ہے۔

آئی ایم ایف کےچنگل میں پھنسنے والوں پر دوبارہ اچھا وقت کبھی نہیں آتا، سودی قرضوں سے معیشت ٹھیک ہوتی ہے نہ ہی ملک میں خوشحالی اور ترقی آتی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمران خود انحصاری کےباعزت راستے پر چلنے کو تیارنہیں ہیں، حکومت کب تک سابقہ حکومتوں کی نااہلی کا رونا روتی رہے گی؟ اب حکمران اپنی کارکردگی کو بھی عوام کے سامنے لائیں۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے معیشت کو اپنےہاتھ میں لینے کیلئے یہ سارا کھیل کھیلا ہے، حکمران آئی ایم ایف کے مطالبے پر سب کچھ لٹانے کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں