ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ایک روزہ میچ میں آج مدمقابل ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ کی منسوخی کے بعد قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے جیتنے کے لیے جم کر پریکٹس کی، ساؤتھ ہیمپٹن میں ڈیرا بالنگ اور فیلنڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔

دوسرے ون ڈے کی بھرپور تیاری کے لیے شاہینوں نے ٹھنڈے موسم میں خوب لہو گرمایا، قومی ٹیم کی بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی الگ الگ مشقیں ہوئیں۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آنے والے میچز میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، تجربہ کار شعیب ملک نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

سابق کپتان کہتے ہیں ورلڈکپ سے پہلے سیریز سے فائدہ ہورہا ہے، دونوں ٹیمیں ہفتےکو دوپہر تین بجے پنجا آزمائی کریں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا، بارش کے سبب میچ کو 41 اوور تک محدود کیا گیا تھا تاہم بارش دوبارہ شروع ہوئی جس کے سبب میچ کو ختم کرنا پڑا، پاکستان نے 19 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی، اب دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر

اب تک ہونے والے باہمی ون ڈے مقابلوں میں میزبان کا پلڑا بھاری رہا، پاکستان ٹیم 82 میچز میں 31 فتوحات حاصل کر پائی، جب کہ انگلینڈ کو 49 میں فتح نصیب ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں