لندن : برطانوی عدالت اپنی اہلیہ کو دھوکے سے قتل کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سنا دی، ملزم نے اپنی شریک حیات کو چاقو کے 59 وار کرکے قتل کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ریاست انگلینڈ کے گاؤں شین فلیڈ کے رہائشی لارنس برانڈ کو عدالت نے اپنی بیوی پر دھوکے کا الزام لگاکر قتل کرنے کے جرم میں قید کی سزا سناتے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لارنس نے اپنی اہلیہ انجیلا متھل کو باورچی خانے میں استعمال ہونے والے چاقو سے حملہ کرکے قتل کیا تھا، لارنس نے انجیلا پر چاقو کے 59 وار کیے تھے جو مقتولہ کے گلے اور سینے پر لگے۔
مقتولہ کی وکیل نے بتایا کہ 41 سالہ انجیلا متھل نے قتل سے ایک روز قبل اپنے وکیل سے علیحدگی سے متعلق گفتگو کی تھی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ لارنس برانڈ نے شریک حیات کو قتل کرنے کے 45 منٹ بعد 999 پر کال کرکے پولیس کو قتل کی اطلاع دیا اور اعتراف جرم کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق 45 سالہ لارنس نے عدالت کو بتایا کہ ’میری بیوی مجھے کچھ عرصے پاگل کرنے کی کوشش کررہی تھی‘ وہ مجھے چھوڑ کر جانا چاہتی تھی اور میں ایسا نہیں چاہتا‘۔
عدالت نے مجرم کا بیان قلمبند کرنے کے بعد لارنس برانڈ کو 16 برس 88 ماہ قید کی سزا سنا تھے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
برطانوی میڈیا نے بتایا مقتولہ اور تاقل کی سنہ 2004 میں ہالینڈ میں ملاقات ہوئی تھی اور دونوں دو سال قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔