اشتہار

کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکا، 4 پولیس اہلکار شہید، 12 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں منی مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے چار پولیس اہلکار شہید اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں منی مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار شہید جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈئی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منی مارکیٹ کے قریب پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے، ممکنہ طور پر دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مددگار پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ترجمان سول اسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل سمیت 4 گاڑیاں متاثر ہوئیں، 2 اہلکاروں کی حالت نازک ہے، دھماکے کی جگہ کے قریب مشکوک چیز کو بلاسٹ کرکے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا کہ دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں