اشتہار

بھارت: ذہنی معذور نوجوان کی دلہن کے بغیر انوکھی شادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات کے 27 سالہ ذہنی معذور نوجوان نے دلہن کے بغیر ہی شادی کی پرتعیش تقریب منعقد کر کے اپنی بچپن کی خواہش پوری کرڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے علاقے ہمت نگر کے 27 سالہ نوجوان اجے باروت کے اہل خانہ کی دیرینہ خواہش تھی کہ اُن کی اکلوتی اولاد کی پرتعیش شادی ہو مگر ذہنی معذوری کی وجہ سے کوئی بھی لڑکی اُس کا ہمسفر بننے کے لیے تیار نہیں تھی۔

وجا کے اہل خانہ نے اپنی اور بیٹے کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کے لیے باقاعدہ دعوت نامے چھپوائے اور پھر تمام رشتے داروں کو 13 مئی کے روز شادی کی دعوت بھی دی۔ اجے باروت کی قریبی رشتے دار تقریب میں ڈرامائی دلہن بننے کے لیے رضامند تھیں مگر لڑکے نے صاف انکار کیا اور کہا کہ وہ بغیر دلہن کے ہی شادی کر کے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بھارت میں انوکھی شادی جہاں خاتون قاضی نے نکاح پڑھایا

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مینڈکوں کی انوکھی شادی، وزیر بھی شریک

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب گجراتی رسم و رواج کے مطابق ہوئی، مہمانوں کے لیے لذیز کھانوں اور میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ اجے کے دوستوں اور والد نے پیسے بھی نچھاور کیے۔

اجے نے شادی کے لیے سنہرے (گولڈن) رنگ کی شیراونی اور گلابی رنگ کا قلع پہنا جبکہ اسٹیج پر پھولوں کی سیج بھی بنائی گئی تھی۔ تقریب میں 200 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور دلہا کو تحائف بھی دیے۔ اہل خانہ لڑکے کی بارات بگی میں لے کر پہنچے جہاں اُن کے ننھیال والوں نے استقبال کیا اور  میزبان ہونے کا کردار ادا کیا۔

اجے کے والد وشنو کا کہنا تھا کہ اُن کا بیٹا پیدائشی طور پر معذور ہے، کمسنی میں ہی اُسے بولنے میں بھی مشکل پیش آئی پھر اُس نے بلکل ہی بولنا چھوڑ دیا، اُس کی خواہش تھی کہ ہم شادی کی شاندار تقریب کریں تو ہم نے بیٹے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں