لاہور: پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا. توقع کی جارہی ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق یہ اہم ذمے داری اٹھا سکتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بیٹسمین یونس خان کی جانب سے ذمے داری اٹھانے سے معذرت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح الحق کو یہ عہدہ سونپے کا خواہش مند ہے.
پی سی بی ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ عہدے دار نے اس ضمن میں مصباح الحق سے رابطہ کیا۔ ابتدائی طور پر مصباح الحق کو انڈر 19 ٹیم کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے.
خیال رہے کہ مصباح الحق کا شمار پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میںہوتا ہے، ان کی قیادت میں پاکستان نے ریکارڈ تعداد میں ٹیسٹ میچز جیتے.
مزید پڑھیں: اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے: مصباح الحق
یاد رہے کہ پہلے اس ضمن میں یونس خان سے رابطہ کیا گیا، مگر وہ اپنی شرائط پر کام کرنا چاہتے تھے.
دوسری جانب مصباح الحق کی جانب سے ابھی مثبت جواب نہیں دیا گیا، وہ کرکٹ کمیٹی میں اہمیت نہ دیے جانے کی وجہ سے ناراض ہیں.
واضح رہے کہ چند روز قبل وسیم اکرم بھی اس کمیٹی کی اہمیت اور فعالیت پر سوال اٹھا چکے ہیں.