اشتہار

نصیحت کیوں کی؟ امریکی لڑکی نے بوڑھے شخص بس سے دھکادے کر قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی عدالت نے 25 سالہ لڑکی کیڈیشا بشپ کو عمر رسیدہ شخص کے قتل کے الزام میں قصور  وار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک 25 سالہ لڑکی کیڈیشا بشپ کو ایک عمر رسیدہ شخص کے قتل کے الزام میں قصور وار ٹھہرادیا، کیڈیشا نے 74 سالہ شخص سیرگ فورنے کو ایک بس کے اندر سے دھکا دے دیا تھا کیوں کہ اس نے کیڈیشا سے گزارش کی تھی کہ وہ مہذب انداز سے بات کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دھکا دیے جانے کے نتیجے میں فورنے کی موت واقع ہو گئی۔برطانوی اخبار کے مطابق بس میں سیکورٹی کیمرے کے کلپ سے واقعے کی تصدیق ہو گئی۔

- Advertisement -

پولیس نے واقعے کے عینی شاہد بس میں سوار دیگر مسافروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پاس موجود معلومات فراہم کریں۔

عینی شاہدین کے مطابق کیڈیشا بس میں سوار دیگر مسافروں پر چلا رہی تھی اور انہیں بے ہودہ الفاظ سے نواز رہی تھی۔ اس پر سیرگ فورنے نے مداخلت کرتے ہوئے کیڈیشا سے گزارش کی کہ وہ گفتگو میں زیادہ تمیز و تہذیب کا مظاہرہ کرے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس پر کیڈیشا کا پارہ چڑھ گیا اور اس نے بس سے اترنے والے بوڑھے فورنے کو پیچھے سے زور دار دھکا دے دیا، اس پر فورنے بس سے نیچے فٹ پاتھ پر جا گرا، کیڈیشا نے بوڑھے امریکی کی مدد کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں