اشتہار

آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے مؤثر ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال سمیت آئی ایم ایف اور دیگر قومی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے اور سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں اتفاق ہوا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پایا کہ عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے مؤثر ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا۔

نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی

یاد رہے کہ دو روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی تھی ، ن لیگ ڈالرکی قیمت اورمہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز عید کے بعد کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں