اشتہار

حکمراں مراعات یافتہ طبقے کے خلاف الجیریا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

الجریز : الجیریا میں حکمراں مراعات یافتہ طبقے کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج جاری ہے، آنسو گیس کے استعمال پر مشتعل مظاہرین نے پولیس وین پر چڑھ کر اہلکار کو دھکا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مراعات یافتہ طبقے اورحکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف الجیریا کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ ہزاروں افراد نے سرکاری دفاتر کے سامنے احتجاج کیا۔

مظاہرین کو روکنے کی کوشش پولیس کو مہنگی پڑگئی، مظاہرین پولیس کے مدمقابل آگئے۔ مظاہرین پر آنسو گیس کا اسپرے کرنے والے پولیس اہلکار کی شامت آگئی۔

- Advertisement -

پولیس وین پرچڑھ کر مظاہرین پرآنسوگیس کا اسپرے کرنے والے پولیس اہلکارکو مظاہرین نے وین سے دھکادے کر گرا دیا، مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کو بھی دھکے دے کر الٹنے کی کوشش کی۔

مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر ڈنڈے برسائے اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں