تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

’’بیٹا تو واپس نہیں آسکتا، اللہ آگے کی منازل آسان کرے‘‘

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی رسم سوئم کی تقریب ہوئی جس میں سیاسی شخصیات سمیت رشتے داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی رسم سوئم میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں سوگوار شریک ہوئے۔

پاک پتن کے سجادہ نشین نے خصوصی دعا کرائی، جبکہ تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ مخدوم جاوید ہاشمی ، ریاض حسین پیزادہ ، سابق آئی ایس آئی چیف جنرل احمد شجاع پاشااور دیگر موجود تھے۔

قمر زمان کائرہ نے مشکل کی اس گھڑی میں غم بانٹنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’جوان بیٹے کا جنازہ اٹھانا کتنا مشکل کام ہے اس بات کا احساس کل ہوا، اسامہ اللہ کے مہمان تھے وہ چلے گئے، اللہ تعالیٰ اُن کی آگے کی منازل کا آسان کرے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ تعزیت کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ گھر پر آئے کچھ نے پیغامات بھیجے، میڈیا نے خصوصی دعائیں کرائیں، میں تمام لوگوں کا مشکور ہوں کیونکہ اب اسامہ تو واپس نہیں آسکتا البتہ آپ کے شرکت سے ہمارے غم کچھ کم ہوئے۔

یاد رہے کہ 17 مئی کو پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی کو ٹراما سینٹر جی ٹی روڈ کے قریب حادثہ اُس وقت پیش آیا تھا کہ جب تیز رفتاری میں وہ موڑ کاٹنے چاہتے تھے، اسی اثناء اُن سے گاڑی قابو نہیں ہوئی اور سیدھی درخت سے جاکر لگی۔

گاڑی درخت سے لگنے کے بعد مکمل تباہ ہوگئی جبکہ دونوں نوجوان جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے تھے، ملک کی سیاسی و عسکری قیادتوں نے بیٹے کی افسوسناک موت پر قمر زمان کائرہ اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔

Comments

- Advertisement -