پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

ایک افطار سے بنی گالا سےلال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی تھیں، اویس قادر شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے کہا ایک افطار سے بنی گالا سے لال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی تھیں، کل تو صرف حکومت کو ایک کرنٹ لگا ہے، عید قرباں سے پہلے کئی بکرے قربان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شیخ رشید کو حکومت جانے سےنہیں اپنی وزارت بچانےکی فکر ہے، وہ ہمیشہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ اوروں پر ڈالتے ہیں۔

،اویس قادرشاہ کا کہنا تھا عمران خان سے اپوزیشن کی جانب سے کسی نے این آر او نہیں مانگا ، این آر او دینا حکومت کے بس کی بات نہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا وفاقی وزرا اپوزیشن کی افطار کی وجہ سے ساری رات سو نہیں پائے، کل تو صرف حکومت کو ایک کرنٹ لگا ہے، عید قرباں سے پہلے کئی  بکرے قربان ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا ایک افطار سے بنی گالا سے لال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی تھیں۔

مزید پڑھیں : یہ سارے نیب اور این آراو زدہ گندے انڈے ہیں، جو ایک جگہ جمع ہورہےہیں، شیخ رشید

یاد رہے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سارے نیب اور این آراو زدہ گندے انڈے ہیں، جو ایک جگہ جمع ہورہےہیں، یہ لوگ اپنےلئےخود گڑھاکھودرہےہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا تھا لاڑکانہ کے غریب عوام کو کیا ملا ہے ، لاڑکانہ سے زیادہ دنیا میں کہیں ایچ آئی وی کے اتنے مریض نہیں ملیں گے، کم سے کم وزیر صحت کو تو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا سب این آر او مانگ رہے ہیں میں نےکہاتھا انھیں دے دو ، عمران خان نے کہا میں این آر او نہیں دوں گا، ان کو عقل اور سمجھ ہے یہ اپنے ٹریک میں خود پھنسنے والے ہیں، یہ نہ ہو کہ ایسا وقت آجائے کہ ضمانتوں کی بھی اجازت نہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں