اشتہار

2020 تک ہر پاکستانی ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے مستفید ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ 2020 تک ہر پاکستانی ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے مستفید ہوگا، پاکستان کے 66 اضلاع میں ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کا 72 واں اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ، پاکستان عالمی صحت عامہ سے متعلق ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان عالمی صحت عامہ کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت پاکستان شعبہ صحت میں اہم اصلاحات کررہی ہے، پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، پاکستانی شعبہ صحت میں اصلاحات بنیادی سطح پر لائی جارہی ہیں، اصلاحات کا مقصد عام آدمی تک بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا بھیس بدل کر پمز اسپتال کا دورہ

انہوں نے کہا کہ حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر میں بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے، شہریوں کو ہیلتھ انشورنس فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں، حکومت ایک کروڑ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کے تحت علاج کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی، پاکستان سے پولیو وائرس کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا، حکومت امراض کے سالانہ کیسز میں کمی کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے غذائی قلت کے خاتمے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، غیر متعدی امراض کی روک تھام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں