جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

بشکک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کرغزستان کے صدر نے ملاقات میں کہا شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ بشکک میں صدر سورن بے جان بیکوف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یہ ملاقات بشکک صدارتی محل میں ہوئی، بشکک کے صدر سورن بے نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر بشکک صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے وزرائے خارجہ نے اجلاس کے بہترین انتظامات پر صدر بشکک کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب مسٹر وانگ ژی سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے ، علاقائی امن و استحکام اور قومی سلامتی کے معاملات پر چین کا کر دار ہمیشہ قابل تحسین رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا اس فورم کی کامیابی عالمی برادری کا چین کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں