اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انتخابات میں کام یابی پر نریندر مودی کو مبارک باد دی گئی ، جس کا بھارتی وزیر اعظم نے شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی کے لیے الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا۔
بھارت کے پارلیمانیانتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 345 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔
وزیر اعظم نے لکھا کہ نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نریندر مودی کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔
I congratulate Prime Minister Modi on the electoral victory of BJP and allies. Look forward to working with him for peace, progress and prosperity in South Asia
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2019
پاکستانی وزیر اعظم کی مبارک باد کے ردعمل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شکریہ ادا کرتے لکھا: میں آپ کی نیک خواہشات پر آپ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔
انھوں نے مزید لکھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے خطے میں امن اور ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔
Thank you PM @ImranKhanPTI.
I warmly express my gratitude for your good wishes. I have always given primacy to peace and development in our region. https://t.co/b01EjbcEAw
— Narendra Modi (@narendramodi) May 23, 2019
الیکشن میں کانگریس اتحاد 94 نشستیں حاصل کر سکی، جب کہ عام آدمی پارٹی کا صفایا ہوگیا۔نریندر مودی بھارت میں پہلے غیر کانگریسی وزیر اعظم ہیں جو پانچ سالہ دور کے بعد ایک بار پھر برسر اقتدار آ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے بھی مودی کو ان کی متاثر کن کام یابی پر مبارک باد دی ہے۔