اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نریندر مودی سے مذاکرات کے لیے تیار ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بی جے پی کی جیت پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مودی کی کامیابی کی خبراچھی ہے، نہ ہی بری، بس یہ ایک خبر ہے.
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہیں، مودی سےمذاکرات کے لئے تیار ہیں.
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت سے مذاکرات چاہتا ہے، ہم امن کے خواہاں ہیں.
مزید پڑھیں: کانگریس نے شکست تسلیم کر لی، راہول گاندھی کی نریندر مودی کو مبارک باد
خیال رہے کہ بھارتی عام انتخابات میں بھارت نے واضح اکثریت حاصل ہے. آج وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر کے ذریعے نریندر مودی کو الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد دی۔
وزیر اعظم نے لکھا نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں، خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔