اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 مئی کو طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 مئی کو طلب کرلیا، اجلاس میں سالانہ وفاقی بجٹ کے اسٹریٹیجی پیپر پر بریفنگ دی جائےگی اور وزیراعظم کےدورہ سعودی عرب کےمتعلق بھی اعتمادمیں لیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس 28مئی کو ہوگا، اجلاس کیلئے 4 نکاتی ابتدائی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں سالانہ وفاقی بجٹ کے اسٹریٹیجی پیپر پر بریفنگ اور وفاقی کابینہ کےفیصلوں پرعملدرآمدپررپورٹ بھی پیش کی جائےگی جبکہ وزارتوں کے زیرانتظام اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

سی سی آئی کے فیصلوں کی توثیق بھی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائےگی اور وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے متعلق بھی اعتماد میں لیاجائے گا۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر 30 مئی کو جدہ پہنچیں گے، وزیر اعظم او آئی سی سربراہ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے، او آئی سی سربراہ اجلاس 30 اور 31 مئی کو ہوگا، عمران خان 31 مئی کو او آئی سی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو سربراہ اجلاس میں شرکت کی با قاعدہ دعوت دی گئی ہے، دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ بن محمد سلمان سے ملاقاتیں کریں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں