اشتہار

چین کے نائب صدر وانگ کشان کل پاکستان پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین کے نائب صدر وانگ کشان کل پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وانگ کشان صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر پاکستان اور چین دستخط کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے نائب صدر وانگ کشان کل پاکستان پہنچ رہے ہیں ، وہ 26 سے 28 مئی تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وانگ کشان چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے کلیدی رکن ہیں، چینی نائب صدر کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطحی تبادلوں کو جاری رکھنا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق نومبر 2018 اور حالیہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیر اعظم کی شرکت کے بعد سے اعلی سطحی تبادلوں میں مزید تیزی آئی ہے۔

چینی نائب صدر وانگ کشان اپنے دورہ پاکستان میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے،مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر پاکستان اور چین دستخط کریں گے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا اعلامیہ جاری

یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے چین کا 4 روزہ سرکاری دورہ کیا تھا ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ عمران خان کا دوسرا دورہ تھا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی چینی صدراورہم منصب سمیت عالمی رہنماؤں سےملاقات ہوئی جبکہ عمران خان نے چین کےاعلیٰ حکام،سرمایہ کار، تاجروں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کی موجودگی میں سرمایہ کاری کے14معاہدوں پردستخط کئے جبکہ قیادت نےپاک چین دوستی کونئی بلندیوں پرلےجانےکےعزم کااظہارکیا اور کہا علاقائی یابین الاقوامی تبدیلی پاک چین تعلقات پراثراندازنہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں