منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت حافظ محمد ابوبکر اور حافظ محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں سے 410 گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور تخریب کاری کا سلسلہ میں سیالکوٹ کے علاقہ حاجی پورہ میں قیام کیے ہوئے تھے۔

کوئٹہ میں دو دہشت گردہلاک

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سمنگلی میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 4 تھی، 2 مارے گئے 2 فرار ہوگئے، فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں