اشتہار

شارجہ: پڑوسی کے گھر سے زہریلے گیس کا اخراج، 10 سالہ پاکستانی بچہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں مقیم دس سالہ بچہ پڑوسی کے فلیٹ سے خارج ہونے والی زہریلی گیس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ کے علاقے میں‌ واقع النہدا کے فلیٹس میں رہنے والا دس سالہ پاکستانی بچے کا انتقال اُس وقت ہوا کہ جب وہ اپنے گھر میں موجود تھا اور اسی دوران پڑوسی کے گھر سے زہریلی گیس کا اخراج ہوا جس کی وجہ سے اُس کا دم گھٹا اور وہ مر گیا۔

خزیمہ خان کے والد شفیع اللہ نیازی کے مطابق جس وقت واقعہ پیش آیا میری بیٹی بھی گھر پر تھی تاہم اب اُس کی طبیعت بہت بہتر ہے اور اُسے اسپتال سے فارغ کردیا گیا البتہ ابھی ہم نے اُس کو بھائی کے انتقال کے حوالے سے نہیں بتایا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ بیٹے کے جسد خاکی کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں اور کل بدھ کے روز اُس کا نماز جنازہ شارجہ کی مسجد الصحابہ میں پڑھایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ جمعے کے روز پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تحقیق کر کے پڑوسی کو گرفتار کیا اور اُسے اس واقعے کا براہ راست ملزم قرار دیا۔

خزیمہ اور اُن کی جڑواں بہن کومل کو تشویشناک حالت میں شارجہ کے القاسیمی اسپتال لے جایا گیا تھا البتہ وہاں پر 10 سالہ بچہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ کومل کو بروقت طبی امداد فراہم کردی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق پڑوسی نے اپنے مکان میں کیڑے مار ادویات کی 32 گولیاں رکھیں تھیں جن کی زہریلی گیسز کا اخراج ہوا اور پھر دونوں بچے متاثر ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوسی نے جن ادویات کا استعمال کیا اُن پر مشروط پابندی ہے، قانون توڑنے کے جرم میں مقامی شخص (پڑوسی) کو پانچ سال قید کی سزائے سنائے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں