اشتہار

نہ انتظار نہ قطار، فوٹو گرافر روبوٹ سے تصاویر بنوائیں اور فوری حاصل کریں

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ اپنی شادی میں روبوٹ فوٹو گرافر سے تصاویر بنوانا چاہتے ہیں جو  آپ کی مرضی کے عین مطابق خوبصورت تصاویر بنا کر آپ کو دکھائے گا اور خراب ہونے پر اچھی آنے تک تصویر لیتا رہے گا۔

جی ہاں! عصر حاضر میں ہونے والی ترقی کے بعد اب ماہرین نے ایسا فوٹر گرافر روبوٹ متعارف کرایا جس کے سینے پر 23.8 انچ کی ٹچ اسکرین ایل سی ڈی لگی ہے اور یہ کسی بھی شخص کے پاس آکر تصویر لینے کا پوچھ کر اُس کی فوٹو بناتا ہے۔

ماہرین نے روبوٹ کو ’ایوا‘ کا نام دیا جو تقریب میں شریک کسی بھی شخص یا جوڑے کے پاس آکر اُس کی اجازت کے بعد ہی تصویر بنائے گا اور پھر اسے پرنٹ آؤٹ یا ای میل کے ذریعے ارسال بھی کرے گا یا پھر بلیوٹوتھ کے ذریعے تصویر کی منتقلی فوری ممکن بھی ہوگی۔

- Advertisement -

تقاریب میں فوٹو گرافر کی طرح آزادانہ گھومنے اور مہمان تلاش کرنے والے روبوٹ ’ایوا‘ کو برمنگھم کی ایک کمپنی نے تیار کیا، ماہرین کے مطابق یہ صرف شادیوں کی تقریب کے لیے تیار کیا گیا ہے البتہ وقت کے ساتھ ساتھ اسے اور بھی تقاریب کے لیے پروگرام کیا جائے گا۔

ماہرین نے اس سیلفی روبوٹ کی کی قیمت 499 یورو مقرر کی اور اس کی آزمائش برطانیہ میں ہونے والی شادی میں بھی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں