جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ن لیگ کے جو لوگ نکل نہیں پا رہے ان کی جگہ جیل میں کفارہ ادا کر رہا ہوں، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا عیدکےبعدتمام سینئرقیادت مہنگائی کےخلاف عوام کی آواز بنیں، ن لیگ کےجولوگ نکل نہیں پارہے ان کی جگہ جیل میں کفارہ اداکررہاہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی ، لیگی رہنماؤں میں پرویز رشید، رفیق رجوانہ، عطا اللہ تارڑ، رانا ثنا اللہ، مرزا جاوید، غلام مصطفیٰ شامل تھے۔

ملاقات میں نواز شریف نے کہا عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ، عدلیہ بچاؤ تحریک میں ن لیگ نے پہلے بھی کردار ادا کیا تھا اور ہدایت کی ن لیگی وکلا آزاد عدلیہ کےلیے متحد ہوں اوراظہار یکجہتی کریں۔

نوازشریف کا کہنا تھا عیدکےبعدتمام سینئرقیادت مہنگائی کےخلاف عوام کی آواز بنیں ، ن لیگ کےجولوگ نکل نہیں پارہےان کی جگہ جیل میں کفارہ ادا کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں : مشکل وقت میں بے وفائی کرنےوالوں کی ن لیگ میں جگہ نہیں، نواز شریف

یاد رہے 23 مئی کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز ولیگی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا تھا مشکل وقت میں بے وفائی کرنے والوں کی ن لیگ میں جگہ نہیں ، اب کسی لوٹے کو واپس نہیں لیا جائےگا اور ہدایت کی پارٹی کی تنظیم سازی جلد سے جلد مکمل کی جائے۔

نوازشریف کا کہنا تھا عمران خان کی حکومت کیلئےمسائل کی جڑبھی یہی سیاسی لوٹےہیں اور ہدایت کی پارٹی کی تنظیم سازی جلد سے جلد مکمل کی جائے، مخلص اور پرانے کارکنوں کو نظرانداز نہ کیا جائے اور سفارش کے بجائے میرٹ پرپارٹی عہدے دیئے جائیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے رواں ماہ 16 مئی کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جس میں نوازشریف نے ن لیگ کو حکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دی تھی۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزید خاموش نہیں رہے گی، حکومت نےعوام کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ کسی صورت قبول نہیں، اخبارات میں مہنگائی اورڈالرکی اڑان کا پڑھ کر پریشان ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں