ناٹنگھم: ورلڈ کپ 2019 میں آج گرین شرٹس کالی آندھی سے ٹکرائیں گے، شائقین کانٹے دار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار ہے.
میگا ایونٹکا یہ مقابلہ ناٹنگھم میں ہوگا، مقابلے سے قبل قومی ٹیم نے ٹرینٹ برج کے گراؤنڈ میں جم کر پریکٹس کی.
میچ کے لیے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد، حارث سہیل، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔
کپتان سرفراز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، پلیئنگ الیون دماغ میں ہے، میں خود پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں گا.
تجزیہ کار دونوں ٹیموںمیںکانٹے دار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں. میچ پاکستان وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا.
دوسری جانب ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم انگلینڈ کے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا، پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک سو چار رنز سے شکست دے کر مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی.
ماہرین کے مطابق ہوم گراؤنڈپر انگلش بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے، میزبان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات پر بھی بات ہورہی ہے.