ناٹنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست پر کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لیے بہت ہی برا تھا، بلے بازوں نے غلطیاں کیں اور وکٹیں گنوائیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹنگ لائن مکمل فلاپ رہی جس کا نقصان ہوا، امید ہے ٹیم آئندہ میچز میں کم بیک کرے گی، ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کا وکٹیں لینا خوش آئند ہے۔
دوسری جانب شائقین کرکٹ نے بھی پہلے ہی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
واضح رہے کہ آج کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر اوشین تھامس کو میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ 3 جون بروز پیر کو میزبان انگلینڈ سے کھیلے گی، انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔