اسلام آباد : وزیر مملکت امور قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے حکومت پرعزم ہے، غیر معتدی امراض کی روک تھام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے غذائی قلت کے خاتمے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور خصوصی طور پر تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔
پاکستان میں23.9 ملین افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں دنیا بھر میں تمباکو کے استعمال سے ہرسال166000ہزار اموات ہوتی ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہیلتھ ٹیکس کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہیلتھ ٹیکس سے حاصل ریونیو ہیلتھ بجٹ کے لیے مختص ہوگا۔
مزیز پڑھیں: 2020تک ہر پاکستانی ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے مستفید ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابربن عطا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیر اعظم نے تمباکو نوشی کے انسداد کے لیے ذاتی دلچسپی لی۔