اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ مراد سعید پر ہمیں فخر ہے وہ اس لیے پاکستان کی بات کرتا ہے کیونکہ اُس نے حرام کمائی نہیں کھائی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ مریم نوازاوران کاٹوئٹراکاؤنٹ خاموش رہا اب انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کو پریشان کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بینظیربھٹوبننےکے لیے قربانی دینے کے ساتھ خود کو منوانا بھی پڑتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مراد سعید اسمبلی میں دوٹوک انداز سے پاکستان کی حمایت کرتے ہیں ہمیں اور پوری قوم کو اُن پر فخر ہے، وہ اس لیے کھل کر وطن کی حمایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حرام کی کمائی نہیں کھائی۔
مزید پڑھیں: وزیر مملکت علی محمد خان کا محسن داوڑاورعلی وزیرکی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں خون کاالزام مرادسعید پرنہیں ہے، مریم نواز،جاویدلطیف اس وقت کہاں تھےجب لوگوں پرگولیاں چلائی گئیں؟ سرحد پر گولیاں کھانے والے جوان کی بات اسمبلی میں ہم کو ہی کرنی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بھی سیاست کرتی ہے اور ہم بھی وہی کررہے ہیں، آصف زرداری وزیرستان آپریشن کےحق میں جبکہ عمران خان اس کے مخالف تھے اور راؤانوار کوتو آپ بہادربچہ کہتےتھے،اس پرتوبڑاالزام تھا۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کا مسئلہ حل ہوسکتاہے، بشرط یہ کہ اُسے پاکستان سے مسئلہ نہ ہو۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اےپی ایس کےبعدتمام سیاسی لیڈرشپ بیٹھی اورفیصلہ کیاگیا،وزیرستان معاملےپرسیاسی لیڈرشپ بھی بیٹھےاورحل نکالے اب کرپشن کیسز کی وجہ سے اُن ہی فیصلوں پر حکومت کو دباؤ میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔