لاہور: ورلڈ کپ 2019 میںویسٹ انڈیز کے خلاف عبرت ناک شکست نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ناقدین کا ہدف بنا دیا.
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کا مایوس کن آغاز کرنے پر گرین شرٹس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، تجزیہ کاروں کی اکثریت کا رخ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب ہے.
دنیائے کرکٹکی تاریخ کے تیز ترین بالر شعیب اختر نے بھی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا، سرفراز احمد کی فٹنس سے وہ شدید ناراض نظر آئے.
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انھوں نے آج تک سرفرازجیسا موٹا کپتان نہیں دیکھا، سرفرازسے موٹاپے کی وجہ سے ہلا نہیں جاتا اور کیپنگ بھی نہیں ہوتی.
مزید پڑھیں: بلے بازوں نے غلطیاں کیں اور وکٹیں گنوائیں، سرفراز احمد
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سو میل کی نفیساتی حد کو عبور کرنے والے شعیب اختر نے نے ٹیم سلیکشن پربھی اعتراض اٹھایا، انھوں نے کہا کہ شعیب ملک کو نہ کھلاکرغلط کیا، اگلے میچ میں جب کھیلا جائے گا، تو کیا جواز ہوگا.
خیال رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کو بھی اپنے کیریر کے آخر میںفٹنس اور بڑھتے وزن کے مسائل کا سامنا رہا تھا. یہ بھی یاد رہے کہ سری لنکا کو 1996 کا ورلڈ کپ جتوانے رانا ٹنگا ایک فربہ کرکٹر تھے.