لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ تکرار ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانے کی تصویر شیئر کی۔
شعیب اختر نے لکھا کہ لہو، مٹھاس، غصہ، تیز دل کی دھڑکن اور غصہ ، یہ چیزیں وہ ہیں جو ملک کی نمائندگی کے وقت آپ کے ساتھ ہونا چاہیں، آپ کے سینے پر سجا ستار آپ کا فخر ہے لہذا تگڑا کھیلوں اور لڑتے ہوئے مخالف کو زیر کردیں۔
Blood, sweat, aggression, racing heartbeat, badmaashi. This is whats required when you represent your country. This star on your chest is your pride guys. Tagra khelo.
Go get them. Larr jao. #Pakistan #PakvsEng #cwc2019 pic.twitter.com/b9JnTmBKOp— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 1, 2019
کیون پیٹرسن نے اپنی تصویر پر دیکھ کر شعیب اختر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’دوست میں تمھارے ٹویٹ کے جواب میں بحث نہیں کروں گا البتہ جیسا کہ میں نے سنچری اسکور کرنے کے لیے آپ کو ہرطرف مارا تھا اُس کے بعد ہی آپ آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے اور پھر آپ نے جشن منایا‘‘۔
Can’t argue with that tweet buddy as you’re celebrating after I smacked you all over for a 100…! Great passion! 😂
— Kevin Pietersen🦏 (@KP24) June 1, 2019
انگلینڈ کے بلے باز نے لکھا کہ ’’دوست آپ حساب کتاب کے لیے اصلی طاقت تھے لیکن آؤٹ ہونے کے بعد مجھے میرا چکن ڈانس آپ کے جشن منانے سے زیادہ پسند آیا‘‘۔
بعد ازاں شعیب اختر نے انگلش ٹیم کے بلے باز کو جواب دیا کہ اُس کے باوجود ہم نے سیریز میں 0-2 سے اپنے نام کی تھی، یہ انجوائے کرنے کا وقت ہے جس پر پیٹرسن نے انہیں محبت بھرا پیغام بھیجا۔
Love ya buddy! 👍🏻
— Kevin Pietersen🦏 (@KP24) June 2, 2019
واضح رہے کہ شعیب اختر نے کیون پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کے بعد چکن ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیو اُس وقت بہت وائرل ہوئی تھی۔
Here it is, The chicken dance.😄
Lols pic.twitter.com/p5s4FmjAfS— Hamid Khattak (@Engr_Hamid1992) June 1, 2019
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ تین جون کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی، پہلے میچ میں سرفراز الیون کے حصے میں عبرتناک شکست آئی تھی البتہ ہیڈکوچ مکی آرتھر اور باؤلنگ کوچ اظہر محمود پُرعزم ہیں کہ آغاز اچھا نہیں رہا مگر ٹیم کی واپسی ہوگی۔