بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

برٹش ایئرویزکی پہلی پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: برٹش ایئرویز کا بی اے ڈبلیو261 طیارہ 10 سال بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا، وفاقی وزیر ہوا بازی سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے مسافروں کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے 10 سال بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کردیا، برطانوی فضائی کمپنی کی پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پر 240 مسافروں کے ہمراہ لینڈ کرگئی۔

وفاقی وزیر غلام سرور، مشیر تجارت عبدالرزاق، ذلفی بخاری نے ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا۔ برٹش ایئرویز کی لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان نے برٹش ایئزویز کے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ برٹش ایئرویز کے پاکستان میں آپریشن کے بحالی پرخوشی ہے۔

برٹش ایئرویز کے فضائی آپریشن کی بحالی کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں، غلام سرور خان

غلام سرور خان نے کہا کہ برٹش ایئرویز کی فضائی آپریشن کی بحالی سے ایوی ایشن ڈویزن کی حوصلہ افزائی ہوگی، برٹش ایئرویز کی بحالی کے باعث دیگر یورپین ملکوں کی فضائی کمپنیاں پاکستان سے رجوع کر رہی ہیں جس سے ایوی ایشن انڈسٹری کو فروغ ملے گا،3 جون کا دن ایوی ایشن کی تاریخ میں اہم دن ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ 10 سال قبل 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں