بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا، مفتی منیب الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مفتی منیب الرحمان نے کہا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا، اسلامی مہینےکےآغاز اوررویت کافیصلہ صرف چاند دیکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا ، رویت ہلال کمیٹی ماہ شوال کےچاند کی رویت کا فیصلہ کرے گی، اسلامی مہینے کے آغاز اور رویت کا فیصلہ صرف چاند دیکھ کرہی کیا جاسکتاہے۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے ۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، کل چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا۔

یاد رہے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی پانچ جون کو عید الفطر کی پیشگوئی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں : شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

خیال رہے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی تھی، قمری کلینڈر بنانے کے اعلان پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق عیدین اور رمضان کے چاند کا تنازع اس سال بھی حل ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ فی الحال مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم بھی اس معاملے پر متفق نہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایپ اور کلینڈر پر غور کرنے کے لیے عید کے بعد کا وقت مانگا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں