بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

افواج پاکستان کی جانب سے اہل وطن کوعید مبارک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: افواج پاکستان کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے پر ہم وطنوں کو مبارک باد کا پیغام جاری کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن ترقی، ملکی استحکام کی دعاؤں کے ساتھ قوم کو عید مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہم وطن پاکستانیوں کو مبارک باد کا پیغام دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’’اہل وطن کو آرمی چیف ، چیئرمین اور سروسز چیفس کی جانب سے عید مبارک ہو‘‘۔ آرمی چیف نے اس موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا کہ امن،ترقی، ملکی استحکام کی دعاؤں کےساتھ عیدمبارک ہو۔

مزید پڑھیں: شوال کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی

یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے اب سے کچھ دیر قبل عید الفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے گزشتہ روز خیبرپختونخواہ میں سرکاری سطح عید منانے کے فیصلے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چاند کی شہادتوں کو جھوٹ قرار دیا جبکہ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی آئندہ برس سے ملک بھر میں ایک ساتھ عید منانے کی امید کا اظہار کیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے پاک فوج  اور حساس اداروں کے اہلکار   اس اہم دن کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بجائے قوم کے لیے سرف کردیتے ہیں اور وہ دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں