جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ملکی تاریخ میں پہلی بارعید پر20 لاکھ مسافروں نے ریلوے پرسفرکیا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو1 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارعید پر20 لاکھ مسافروں نے ریلوے پرسفرکیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے 20 لاکھ افراد کواپنے پیاروں تک پہنچایا، پاکستان ریلوے کو 1 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بغیرٹکٹ سفرکرنے والوں سے بھی 3 کروڑ روپے وصول کیے گئے، آج کے دن بھی ٹکٹ آدھی قیمت پرملے گا، مسافرچھتوں پرنہ بیٹھیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون آنے دیں، لاہورتا کراچی سفر8 گھنٹے میں ہوگا، راولپنڈی سے لاہورتک سفرصرف 2 گھنٹے میں ممکن ہوسکے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپنی کوچزاورفریٹ ویگنزتیارکریں گے، پاکستان اور ریلوے کو آگے لے کرجائیں گے۔

ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے، شیخ رشید

یاد رہے کہ 4 مئی کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہائی وے پرسارے پیسے لگا دیے گئے اورکسی ادارے پرتوجہ نہیں دی گئی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ فریٹ کا ٹارگٹ ابھی پورا نہیں کرسکے، مسافرٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے، ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں