بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ملتان میں دشمنی پرفائرنگ،10 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: صوبہ پنجاب کے علاقے درآب پور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں10افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جلال پور پیروالا کے علاقے درآب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈکیت کالا جعفر اور اس کا بیٹا شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی پنجاب پولیس نے جلال پورپیر والا میں فائرنگ سے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

لاہور : دشمنی کا شاخسانہ، دو سگے بھائی کزن سمیت فائرنگ سے جاں بحق

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں لاہور کے علاقہ داروغہ والا میں فائرنگ سے دو سگے بھائیوں اور ان کے کزن سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ بٹ اور قصائی گروپوں کے درمیان ہوا تھا جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں