بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، تین ٹارگٹ کلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے خفیہ اطلاعات پر اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی کے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں پولیس نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تین آوان بم، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے قتل، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا اعتراف کیا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق مہاجر قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) سے ہے، ملزمان پر مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ ملزمان درجنوں مقدمات میں جیل بھی جاچکے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد میں گلفام پپی، فیضان عرف جنگو اور ہدایت حسین پیرزادہ شامل ہیں۔

کراچی پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

واضح رہے گزشتہ سال 21 دسمبر کو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل تھے، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں